اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ریاست میں صدر راج کے نفاذ کو چیلنج کرنے والی سابق وزیر اعلی ہریش راوت کی درخواست پر سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔
مرکز کی طرف سے پیروی کرتے ہوئے اضافی سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا کہ تصرفاتی بل
کو باقاعدہ بحث کے بجائے ، صوتی ووٹوں سے منظور کیا گیا تھا اور حکومت نے ووٹنگ ڈویژن قائم کرنے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا تھا، اس لئے مرکز کو ووٹ آن اکاؤنٹ آرڈیننس لانا پڑا۔
انہوں نے مسٹر راوت کی ترمیمی عرضداشت پر بھی سوال اٹھائے۔